صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے سابق مرکزی وزیر اور انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر ای احمد کے انتقال پر آج رنج و غم کا اظہار کیا۔مسٹر پرنب مکھرجی
نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لوک سبھا کے ممبر پارلیمنٹ مسٹر ای احمد کے انتقال سے انہیں سخت صدمہ ہوا ہے۔وہ (مسٹر ای احمد) طویل عرصے سے ان کے دوست اور ساتھی رہے۔